سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد بڑا اضافہ، چاندی بھی مہنگی

Published On 19 November,2025 01:02 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک بھر میں گولڈ نے گیئر بدل دیا، سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 7900 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 6 ہزار 773 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 69 ہزار 994 روپے تک جا پہنچا۔

اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 177 روپے اضافے سے 5 ہزار 422 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں تیزی دیکھی گئی ہے جہاں انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 79 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 92 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔