مظفر گڑھ: خسرہ ویکسی نیشن ٹیم پر حملہ، تشدد کا نشانہ بنایا

Published On 18 November,2025 10:56 am

مظفر گڑھ: (دنیا نیوز) مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں مشتعل افراد نے خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن ٹیم پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق جتوئی یں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول جعفر آباد میں روبیلا ویکسینیشن کرنے والی ٹیم پر ڈنڈوں سے حملہ کیا، مرد و خواتین پر تشدد کیا، 15 افراد نے ٹیم کا سامان بھی توڑا اور ہزاروں روپے چھین لیے۔

ویکسی نیشن ٹیم نے بتایا کہ ملزمان نے بچوں کو ورغلایا کہ یہ لوگ زہر کے انجکشن لگارہے ہیں، آپ لوگ مرجاؤ گے۔

مظفر گڑھ کے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر مشتاق کی مدعیت میں 5 نامزد افراد سمیت 15 ملزمان کیخلاف تھانہ جتوئی میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ایک نامزد ملزم طارق کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ باقی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔