دنیا
خلاصہ
- کینٹکی: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی ایٹمی طاقت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینٹکی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 11 دنوں میں ہماری فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کر دیا، ایرانی بحریہ کو سمندر میں ڈبو دیا، فضائیہ کو بھی مکمل ختم کردیا، ایران کے 58 بحری جہاز تباہ اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کے خلاف جنگ جیت چکے لیکن جلد نکلنا نہیں چاہتے، جب تک ہمارا مقصد پورا نہیں ہوجاتا ایران سے نہیں جائیں گے، تیل بحران سے متعلق بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ آئی ای اے نے پٹرولیم ذخائر سے 40 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ای اے کے سٹریٹجک ذخائر سے تیل جاری کرنے سے قیمتوں میں کمی آئے گی، تیل کی قیمتیں کم کرنے کیلئے امریکی سٹریٹجک تیل ذخائر سے فائدہ اٹھائیں گے۔