امریکا نے سلامتی کونسل میں روس کی جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

امریکا نے سلامتی کونسل میں روس کی جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کر دی

سلامتی کونسل میں روس کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی کی قرار داد منظور نہ ہو سکی، قرارداد کے حق میں 4 اور مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 9 ارکان غیر حاضر رہے۔

دوسری جانب سلامتی کونسل میں ایران کی پڑوسی ممالک پر حملوں کیخلاف قرارداد منظور کر لی گئی جس میں ایران سے خلیجی ریاستوں پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا گیا، خلیجی ممالک کی جانب سے تیار مسودہ کے حق میں 13 ووٹ آئے۔

ایران کے حملوں کی مذمت سے متعلق قرارداد پر چین اور روس غیر حاضر رہے، پاکستان نے خلیجی ممالک کی جانب سے ایران کے خلاف پیش قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایران کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور عالمی امن اور سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔