دنیا
خلاصہ
- نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں امریکا کے مستقل مندوب مائیک والٹز نے کہا ہے کہ اب ایرانی حکومت کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتی۔
سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے امریکی مندوب نے کہا کہ ایران کی جانب سے دبئی میں ہوٹلوں پر حملے کیے گئے، خلیجی ممالک ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے متاثر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے لوگوں سمیت دیگر ممالک میں بسے عام انسانوں کو نشانہ بنایا، ایران نے ماضی میں دہشتگرد کارروائیاں کیں، امریکا نے اس لیے ووٹ دیا کہ ایران کبھی جوہری ہتھار نہیں رکھ سکتا۔
امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ امریکا نے بارہا مذاکرات کی کوشش کی لیکن ایران کا جواب برا تھا، ایران نے ہمیشہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی، ایران نے کئی دہائیوں سے مردہ باد امریکا اور امریکا کی موت کا نعرہ لگایا۔