امریکی حملوں کے باعث جنگ جلد نئے مرحلے میں داخل ہوسکتی ہے، ایرانی عہدیدار

امریکی حملوں کے باعث جنگ جلد نئے مرحلے میں داخل ہوسکتی ہے، ایرانی عہدیدار

الجزیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ اگر امریکا ایسی غلطی کرتا ہے تو صورتحال کہیں زیادہ پیچیدہ ہو جائے گی اور جلد ہی ایک اور اہم سمندری گزرگاہ کو بھی وہی حالات درپیش ہوسکتے ہیں جو آبنائے ہرمز کو ہیں۔

تاہم اس اہلکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ کون سی دوسری اہم آبنائے ممکنہ طور پر عملی ناکہ بندی کا سامنا کرسکتی ہے۔

ایرانی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے سکیورٹی اور دفاعی منصوبے مرحلہ وار اور بتدریج ہیں اور ایران کے پاس اب بھی استعمال کرنے کیلئے بہت سے مزید آپشن موجود ہیں۔