ایران میں نشانہ بنانے کیلئے اب کچھ نہیں بچا، جب چاہوں گا جنگ ختم ہو جائیگی: ٹرمپ

ایران میں نشانہ بنانے کیلئے اب کچھ نہیں بچا، جب چاہوں گا جنگ ختم ہو جائیگی: ٹرمپ

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہوجائے گی، جنگ بہت حد تک اپنے اہداف تک پہنچ چکی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے خلیجی ریاستوں کو بھی نشانہ بنایا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے توقع سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے اور کارروائی منصوبے سے بھی آگے بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق چھ ہفتوں کے اصل منصوبے کے مقابلے میں بھی زیادہ نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیج میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 100 امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ اس نے کویت میں امریکی فوجی تنصیبات پر حملے کیے، جن میں العدیری ہیلی کاپٹر بیس، محمد الاحمد نیول بیس اور علی السالم ایئر بیس شامل ہیں۔