ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: اٹلی

ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: اٹلی

اطالوی سینیٹ میں وزیرِ اعظم جارجیا میلونی نے بیان دیا کہ ایران کو ایسی صلاحیت مل گئی تو اس کے میزائل براہِ راست اٹلی اور یورپ کو نشانہ بنانے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایران کے جنوبی علاقے میں گرلز اسکول پر حملے کی بھی مذمت کرتی ہوں، اس واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں تاکہ ذمے داروں کا تعین کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے نشانہ بنائے گئے گرلز اسکول پر حملے کے نتیجے میں کم از کم 170 شہادتیں ہوئی تھیں جن میں بڑی تعداد بچیوں کی تھی۔