پاکستان
خلاصہ
- کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 11 ویں روز بھی جاری رہا۔
حکام کے مطابق ایران سے تفتان بارڈر کے ذریعے آج 228 افراد وطن پہنچ گئے، تفتان بارڈر کے ذریعے 11 روز کے دوران مجموعی طور پر 3044 افراد واپس پہنچے ہیں۔
گبد ریمدان بارڈر سے آج 83 افراد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، 11 روز کے دوران 1184افراد گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے ہیں۔
حکام کے مطابق 11 روز کے دوران گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے 4228 افراد وطن واپس پہنچے ہیں۔
پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے ملکی و غیر ملکی افراد حکومت بلوچستان کے مہمان ہیں، ایران سے آنے والے افراد کو تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔