اسلام آباد:(دنیا نیوز) شاہراہ دستور پر واقع مئی 2023 میں مکمل ہونے والی اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی عمارت میں وفاقی آئینی عدالت کی فعالیت کے پہلے ہی دن ہی ایک افواہ گردش کرنے لگی کہ ہائیکورٹ دوبارہ پرانی عمارت میں منتقل ہو رہی ہے۔
تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ کے ذرائع نے اس خبر کو قطعی بے بنیاد قرار دیا اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھی اسے صرف افواہ کہا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل منظور ججہ نے پریس کانفرنس میں وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کل رات سوشل میڈیا پر یہ خبر وائرل ہوئی کہ ہائیکورٹ شفٹ ہو رہی ہے، لیکن حقیقت میں ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی کی کوششوں سے ہائیکورٹ کی موجودہ عمارت حاصل کی گئی اور ہائیکورٹ سے ملحقہ سہولت مرکز بھی مکمل ہو چکا ہے۔



