کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ کے زیراثر ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 23 ہزار 662 روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 2 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار 221 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کا بھاؤ 70 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 13 ڈالر پر آگیا ہے۔
اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 123 روپے کی کمی سے 5 ہزار 245 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 106 روپے کم ہو کر 4 ہزار 496 روپے کی سطح پر آگئی۔



