کراچی :(دنیا نیوز) ملک بھر میں سونا 600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار 462 روپے فی تولہ کے ریٹ پر آگیا۔
صرافہ مارکیٹوں کے تاجروں کے مطابق ملک بھر میں ہفتے کے روز 24 کیرٹ سونے کے فی تولہ بھاؤ میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی ہوئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4001 ڈالر پر آگیا جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 48.32 ڈالر پر آگئی۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 18 روپے کی کمی کے بعد 5 ہزار 94 روپے پر آگئی اور 10 گرام چاندی کی قیمت میں 15 روپے کی کمی سے 4 ہزار 367 روپے ہوگئی۔



