کراچی: (دنیا نیوز) معمولی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ ہو گیا۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 5300 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ مارکیٹوں کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 5300 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 162 روپے ہوگئی۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 4544 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار650 روپے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 53 ڈالر اضافے سے 4018 ڈالر فی اونس ہے۔



