کراچی: (دنیا نیوز) ایک روز کے اضافے کے بعد عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا دوبارہ سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 18 ہزار 862 روپے پر آگئی، اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار 106 روپے ہوگئی۔
اس کے علاوہ 24 قیراط فی تولہ چاندی بغیر کسی تبدیلی کے 5 ہزار 34 روپے پر برقرار رہی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 10 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 965 ڈالر کی سطح پر آگیا۔



