مسلسل پانچ روز کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا

Published On 25 October,2025 04:35 pm

کراچی:(دنیا نیوز) عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹ میں مسلسل 5 روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ مارکیٹوں کے تاجروں کے مطابق سونے اور چاندی کی مسلسل گرتی قیمت کو بریک لگ گئی، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے بڑھ کر 433662 روپےہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 1543 روپے کے اضافے سے 371795 روپے ہو گئی ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 57 روپے بڑھ کر 5124 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر مہنگا ہوکر 4113 ڈالر پر چلا گیا۔

واضح رہے کہ سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ گزشتہ کئی دنوں کی کمی کے بعد سامنے آیا جس سے مارکیٹ میں دوبارہ سرگرمی دیکھی جا رہی ہے۔