کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مسلسل 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمتیں آج مستحکم ہیں، جبکہ چاندی کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت مستحکم رہی اور فی اونس 4 ہزار 235 ڈالر پر برقرار رہی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ کے زیراثر مقامی مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 5261 روپے پر برقرار رہی، جبکہ عالمی منڈی میں چاندی کی فی اونس قیمت 51.60 ڈالر رہی۔