کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، آج بھی بڑے اضافے کے بعد قیمت بلندی کی نئی حدیں چھو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں آج بھی فی اونس سونے کی قیمت اچانک 58 ڈالر کے اضافے سے 4 ہزار 198 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 800 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آ گئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 972 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی ہے۔
دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 90 روپے اضافے سے پہلی بار 5 ہزار 337 روپے کی تاریخی سطح کو چھو گئی۔