سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے

Published On 13 October,2025 02:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ایک دم 55 ڈالر کے بڑے اضافے سے 4 ہزار 071 ڈالر کی نئی بلند سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 28 ہزار 200 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 112 روپے کی نئی بلند سطح پر آگئی۔