سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ریکارڈ

Published On 11 October,2025 04:28 pm

کراچی:(دنیا نیوز) ملک بھر میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 2100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ مارکیٹوں کے تاجروں مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2100 روپے اضافے سے 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جب کہ کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1800روپے اضافے سے 3لاکھ 62 ہزار 397 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے4016ڈالر فی اونس ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 600 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 60 ہزار 597 روپے ہوگئی تھی۔