مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی

Published On 02 October,2025 04:59 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 25 ڈالر کمی کیساتھ 3865 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 603 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکسچاندی کی قیمت نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 13روپے مہنگی ہونے سے پہلی بار 4 ہزار 839 روپے کی تاریخی حد کو چھو گئی۔