کراچی :(دنیا نیوز) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
صرافہ مارکیٹوں کے تاجروں کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار 900 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے جب کہ 10گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 629 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 19 ڈالر کے اضافے کے بعد 3759 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روزقیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 39 ہزار 334 روپے کی سطح پر آگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی تاریخ کی بلند ترین حد کو چھو گئی، فی تولہ چاندی کی قیمت میں105 روپے اضافہ ہونے سے فی تولہ چاندی پہلی بار 4 ہزار 704 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔