کراچی :(دنیا نیوز) عالمی مارکیٹ میں ہونے والے اضافے کے باعث پاکستان میں بھی ہفتہ کے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1700 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا جب کہ دس گرام سونا 1458 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے میں فروخت ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 17 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3685 ڈالرکا ہوگیا جس پر 20 ڈالر کا پریمیم بھی شامل ہے۔
واضح رہے جمعہ کے روز فی تولہ سونا 1100 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے پر آ گیا تھا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی 114 روپے اضافے کے ساتھ 4542 روپے میں فروخت ہوئی۔