کراچی :(دنیا نیوز) پاکستان کی مقامی اور عالمی منڈی میں آج سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیرات فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام 172 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے کا ہو گیاہے،22 قیرات 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 600 روپےتک پہنچ گئی۔
علاوہ ازیں عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالر سستا ہونے کے بعد فی اونس 3643 ڈالر کا ہو گیا۔
دوسری جانب آج پاکستان کی مقامی منڈی میں چاندی کی قیمت میں 13 روپے فی تولہ کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 4443 روپے ہو گئی ۔