سونے کے نرخوں میں کمی، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئی

Published On 25 September,2025 04:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی قیمتوں میں کمی مگر چاندی کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گئیں۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونا 2000 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 96 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے کمی کے ساتھ 3 لاکھ 40 ہزار 192 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر کمی کے ساتھ 3750 ڈالرز فی اونس ہوگئی۔

مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 26 روپے بڑھ کر پہلی بار 4663 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔