کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر اضافے کیساتھ 3890 ڈالر ہوگئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار 500 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار ایک روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 51 ہزار 747 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔