کراچی:(دنیا نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
صرافہ مارکیٹوں کے مطابق فی تولہ سونے کابھاؤ 2100 روپے اضافے سے 4 لاکھ 9ہزار 878 روپے ہوگیا ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1801 روپے بڑھ کر 3لاکھ 51 ہزار 404 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب صرافہ مارکیٹوں کے تاجروں کا کہنا تھا کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 21 ڈالر اضافے سے 3886 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 865 ڈالر کی سطح پر مستحکم اور ملک بھر کی صرافہ بازاروں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 7 ہزار 778 روپے کی سطح پر برقرار رہی تھی ۔