اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے سونے کی برآمدات اور درآمدات پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سونے کی تجارت پر پابندی ہٹانے کے لئے سمری ای سی سی کو بھیجی جائے گی، رواں سال مئی میں سونے کی ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق سونے کی سمگلنگ کی شکایت پر ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی، حالیہ مہینوں میں سونے کی سمگلنگ کی کوئی شکایت نہیں ملی، معطل شدہ ایس آر او کی بحالی میں مسلسل تاخیرکے باعث زیورات کی برآمدات بند اور برآمد کنندگان شدید مالی بحران کا شکار تھے۔
واضح رہے کہ 6 مئی کو ایس آر او 760 کی اچانک معطلی کے بعد خام سونا درآمد ہونا بند اور ایکسپورٹ کنسائنمنٹس بھی رک گئے تھے۔