کراچی: (دنیا نیوز) سونے اور چاندی کی بڑھتی قیمتوں کو بالآخر بریک لگ گئی، فی تولہ نرخ ہزاروں روپے کم ہو گئے۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹس میں قیمتیں کم ہونے سے ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 10 ہزار 6 سو روپے سستا ہوگیا۔
24 قیراط فی تولہ سونا کمی کے بعد 4 لاکھ 46 ہزار 3 سو روپے کی سطح پر آگیا، 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 88 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 82 ہزار 630 روپے ہوگئی۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ چاندی بھی 231 روپے کی گراوٹ سے 5 ہزار 273 روپے پر آگئی۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 106 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 252 ڈالر پر آگیا۔