کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی لمبی چھلانگ نے ملکی معیشت کو ڈھال دے دی،ملکی اور بیرونی ذخائرمیں بڑی پیشرفت ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی ریکارڈ قیمت نے پاکستانی سونے کے ذخائر کی مالیت میں بڑا اضافہ کردیا، پاکستانی سونے کے ذخائر کی مالیت پہلی بار 9 ارب ڈالر ہوگئی ، ملکی لرز غیرملکی اور سونے کے ذخائر پہلی بار 23 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے۔
پاکستان کے مجموعی ذخائر میں سونے کا حصہ اوسطاً ایک تہائی سے بڑھ کر دو تہائی ہوگیا، غیر ملکی کرنسی ذخائر 14ارب 40 کروڑ ڈالر اور سونے کے ذخائر9ارب ڈالر ہوگئے۔