عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

Published On 20 October,2025 01:35 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج بھی سونے کی قیمت کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت آج 17 ڈالر کم ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 235 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک ہزار 400 روپے کی کمی ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگئی۔

مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 200 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت 12 روپے کم ہو کر 5 ہزار 261 روپے ہوگئی۔