کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بڑی نوعیت کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 85 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 150 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باعث ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 538 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کی سطح پر آگئی۔
اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 463 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 967 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 151 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 110 روپے ہوگئی۔



