تاریخی کمی کے ایک روز بعد سونے کی قدر میں دوبارہ اضافہ

Published On 29 October,2025 01:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) تاریخی گراوٹ کے ایک روز بعد ملک میں سونے کی قدر میں پھر سے ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط کا فی تولہ سونا 3500 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے پر پہنچ گیا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی 35 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 3975 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب 110 روپے کے اضافے سے فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 34 روپے پرپہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 47.72 ڈالرپر پہنچ گئی ہے۔