کراچی: (دنیا نیوز) عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں 10 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3970 ڈالر پر آ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں بھی 1000 روپے کی کمی سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے پر آگیا ہے، اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 59 ہزار 535 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 5022 روپے پر برقرار رہی۔



