کراچی: (دنیا نیوز) مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1300 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 862 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 115 روپے کا اضافہ ہوا جس سے نئی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 393 روپے ہوگئی۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 15 ڈالر ہوگئی۔
واضح رہے کہ دو دن قبل مقامی مارکیٹ میں سونے کے فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 22 ہزار 562 روپے پر آ گئی تھی۔
دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کے بھاؤ 25 روپے بڑھ کر 5 ہزار 152 روپے ہوگئے ہیں۔



