سونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں مستحکم

Published On 07 November,2025 03:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کئی روز کے اتار چڑھاؤ کے بعد آج استحکام رہا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے پر مستحکم رہا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 62 ہزار 707 روپے پر برقرار رہی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 4 ہزار 7 ڈالر پر مستحکم رہا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کوئی رد و بدل نہیں آیا، فی تولہ چاندی 5 ہزار 112 روپے پر مستحکم رہی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی4382 روپے برقرار رہی، اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 48.50 ڈالر پر مستحکم رہی۔