سونے کی فی تولہ قیمت میں ریکارڈ کمی، چاندی بھی سستی

Published On 15 November,2025 04:44 pm

کراچی :(دنیا نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے، دوسری جانب چاندی بھی سستی ہوگئی۔

صرافہ مارکیٹوں کے تاجروں کے مطابق ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمت گھٹ گئی، ملک بھر میں 24 کیرٹ سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ایک تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے پر آگیا،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 799 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 91 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4 ہزار 83 ڈالرپر آگیا جب کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی50.51 ڈالرپر آگئی۔

علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت 209 روپےکی کمی سے 5 ہزار 313 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 179 روپے کم ہوگئی اور نئی قیمت 4 ہزار555روپے ہوگئی۔

واضح رہے گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 39 ہزار 762 روپے ہو گئی تھی جب کہ 10گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 77 ہزار 25 روپے پر ریکارڈ ہوئی۔