پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اساتذہ کی ٹرانسفر کے متعلق بڑا فیصلہ

Published On 15 November,2025 06:20 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا اساتذہ کے تبادلے کے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔

پی ایم ڈی سی  کے فیصلے کے مطابق پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیکلٹی کو بغیر این او سی دوسرے کالج تبادلے کی اجازت دے دی گئی،  نجی کالجز کے فیکلٹی ممبر و تبادلے کیلئے استعفے کی کاپی مہیا کرنا ہوگی۔

فیصلے میں واضح کیا گیا کہ فیکلٹی ممبر کو نئے پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کا آفر لیٹر اور بیان حلفی دینا ہوگا، سابق پالیسی میں چھوڑے گئے پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالج کا این او سی لازم تھا، پی ایم ڈی سی کی فیکلٹی کے تبادلے کی نئی پالیسی جاری اطلاق آئندہ برس سے ہوگا۔

دوسری جانب سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالج میں تبادلے کیلئے این او سی کی شرط بدستور لاگو ہے اور سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالج چھوڑنے پر این او سی کا حصول لینا ضروری  ہے۔