کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل بڑے اضافے کے بعد آج کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3300 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 39 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے، اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 2829 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 77 ہزار 25 روپے پر آگئی ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاو 33 ڈالر کم ہو کر 4174 ڈالر فی اونس ہے، گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 8300 روپے اضافے سے 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہو گئی تھی۔



