عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم، چاندی مہنگی

Published On 17 November,2025 03:15 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 ہزار 83 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے کی سطح پر برقرار رہی، اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 55 روپے بڑھ کر 5 ہزار 368 روپے کی سطح پر آگئی۔