کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 ہزار 42 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
آل جیمز اینڈ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے کی سطح پر مستحکم ہے۔
دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 107روپے کی کمی سے 5 ہزار 222 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 91 روپے کی کمی سے 4 ہزار 477 روپے کی سطح پر آگئی۔



