کراچی :(دنیا نیوز) اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں کے تاجروں کے مطابق مطابق 2 ہزار 300 روپے کے اضافے کے بعد آج ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1808 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 67 ہزار 860 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں :وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کردی
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالر بڑھ کر 4065 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے گزشتہ روزانٹرنیشنل مارکیٹ کی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔
دوسری جانب مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے کی سطح پر مستحکم رہا تھا۔



