زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ

Published On 08 January,2026 08:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 15 ارب 91 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 16 ارب 5 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 کروڑ ڈالر اضافے کیساتھ 21 ارب 19 کروڑ 24 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

سٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتے میں 4 کروڑ ڈالر اضافے کیساتھ 5 ارب 13 کروڑ 67 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔