زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ

سٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 15 ارب 90 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 15 ارب 91 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں ۔

مرکزی بینک نے بتایا کہ ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت ایک کروڑ ڈالر کمی کیساتھ 21 ارب ایک کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔

سٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک ہفتے میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی کیساتھ 5 ارب 9 کروڑ 71 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔