کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جنوری 2026ء کو ملک بھر میں بینک تعطیل کا اعلان کر دیا۔
ملک کے تمام بینک، مالی ادارے اور مائیکروفنانس بینک بند رہیں گے، بینک ملازمین حسبِ معمول دفاتر میں حاضر ہوں گے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بینک تعطیل کے باعث یکم جنوری کو عوامی لین دین نہیں ہوگا۔



