سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی: انڈیکس 1 لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد کھوبیٹھا

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی: انڈیکس 1 لاکھ 83 ہزار پوائنٹس کی حد کھوبیٹھا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے، 2025 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 384 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار 409 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 33 ارب 67 کروڑ 43 لاکھ 27 ہزار 888 روپے مالیت کے 41 کروڑ 88 لاکھ 28 ہزار 756 شیئرز کا لین دین ہوا۔