شہباز شریف جمعہ کو ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے

شہباز شریف جمعہ کو ایکسپورٹرز اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم ایکسپورٹرز اور صنعتکاروں سے معیشت کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر گفتگو کریں گے، وزیراعظم قومی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ایکسپورٹرز کو ایوارڈز بھی دیں گے۔

اپنے خطاب میں شہباز شریف ملکی صنعت، تجارت اور برآمدات میں اضافے کا اپنا وژن پیش کریں گے، کاروباری برادری کو بتایا جائے گا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے نکال کر استحکام تک کیسے لایا گیا۔

وزیراعظم معیشت کو استحکام سے ترقی کی طرف لے جانے کیلئے مستقبل کا روڈ میپ پیش کریں گے، سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور بزنس فیسلی ٹیشن سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی گفتگو ہوگی۔

شہباز شریف اصلاحات، معاشی نظم و ضبط اور صنعتکاروں کے اعتماد کی بحالی پر بھی اظہارِ خیال کریں گے۔