سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی حد کھو بیٹھا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھنے میں آئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی، 2537 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 512 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 896 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 83 ہزار 49 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔