پاکستان کی معاشی محاذ پر کامیابی، پہلی ششماہی میں تاریخی سرپلس حاصل

پاکستان کی معاشی محاذ پر کامیابی، پہلی ششماہی میں تاریخی سرپلس حاصل

مالی سال 2026 کی پہلی ششماہی میں پاکستان نے 542 ارب روپے کا تاریخی مالیاتی سرپلس حاصل کر لیا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 542ارب روپے کا سرپلس مالیاتی استحکام کا بہترین عکاس ہے۔

اخراجات میں کمی، موثر پالیسیوں اور حکومتی آمدن میں اضافے نے مالی صورتحال کو متوازن بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ٹیکس وصولیوں، سٹیٹ بینک منافع اور پٹرولیم لیوی آمدن میں اضافے سے حکومتی وسائل میں وسعت آئی، قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی اور اخراجاتی نظم و ضبط سے مالی بچت مزید مستحکم ہوئی۔

ایس آئی ایف سی کی رہنمائی میں مؤثر مالی پالیسیوں اور مستحکم معاشی اقدامات سے پاکستان پائیدار استحکام حاصل کر رہا ہے۔