تجارت
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیٹ میٹرنگ درخواستوں سے متعلق وزارت توانائی نے اہم فیصلہ کر لیا۔
وزارت توانائی نے 8 فروری تک جمع شدہ درخواستوں پر پرانے ریگولیشنز کے تحت پراسس کرنے کی ہدایت کر دی، 8 فروری تک کی درخواستوں کو نیٹ میٹرنگ کی سہولت میسر ہوگی، تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فوری عملدرآمد کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
8 فروری تک تمام تقسیم کار کمپنیوں بشمول کے الیکٹرک میں 5165 درخواستیں جمع ہیں، ان درخواستوں کے تحت 250 میگاواٹ کیپسٹی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔