وزیراعظم جلد ہاؤسنگ انڈسٹری کیلئے پیکج کا اعلان کریں گے: ایس ایم تنویر

وزیراعظم جلد ہاؤسنگ انڈسٹری کیلئے پیکج کا اعلان کریں گے: ایس ایم تنویر

ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں کے ہمراہ صنعتوں کیلئے وزیراعظم کی جانب سے ممکنہ پیکج کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤسنگ انڈسٹری میں ایک پیکج کا اعلان کرنے والے ہیں، معیشت کی بحالی اور نوکریاں پیدا کرنے پر بات اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ 78 انڈسٹریز شعبہ تعمیرات سے منسلک ہیں، پاکستان میں ایک کروڑ 20 لاکھ گھروں کی قلت ہے، گھروں کی تعمیر سے 50 لاکھ افراد کو روزگار مل رہا تھا، گھر بننا بند ہوئے تو 55 لاکھ افراد کا روزگار چلا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے بہت محنت کی ضرورت ہے، جب کنسٹرکشن انڈسٹری میں منافع ختم ہوا تو سرمایہ اس شعبے سے نکل گیا۔

ایس ایم تنویر نے مزید کہا کہ 3 لاکھ اضافی گھر بنانا بہت مشکل ہے، اس کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا، فائلر، نان فائلر اور لیٹ فائلر کی کیٹیگری کو فوری ختم کیا جائے۔